اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ شاہ سعود الفیصل اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سعودی عرب نے پاکستان سے یمن میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات فون کیا تھا ۔اس رابطہ میں دونوں رہنماﺅں نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا اور سعودی وزیر خارجہ شاہ سعود الفیصل کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان اس صورتحال میں سعودی عرب کی مدد کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے سعودی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا ئی گئی ہے ۔یاد رہے اس سے قبل سعودی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان یمن کے خلاف باغیوں کی کاروائی میں سعودی عرب کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔