منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چندگھنٹوں کی لڑائی میں سعودی عرب کو بڑی کامیا بیاں مل گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور اتحادی افواج کو یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف پہلی بڑی کامیابی مل گئی ہے اور محض چھ گھنٹوں میں ہی عدن کے ایئرپورٹ کا قبضہ چھڑاکر کنٹرول حاصل کرلیاہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو ہوائی اڈے پرحوثی باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد صدارتی کمپاؤنڈ پر میزائل بھی داغے گئے تھے تاہم حملہ ناکام ہوگیا۔ یمن اور سعودی فورسز نے ایئربیس پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں باغی وہاں سے جان بچاکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ پاکستان کا بھی ساتھ دینے کااعلان ، عرب میڈیا کے تہلکہ خیز دعوے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز نے سعودی عرب کی قیادت میں دس اتحادی ممالک کی حوثی شیعہ ملیشیا کے خلاف فضائی مہم کے آغاز کے چند گھنٹے کے بعد ہی یہ اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔ یمن کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر محمد مارم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف آپریشن سے یمنی شہریوں کا اعتماد بحال ہوا ہے،صدر منصور ہادی کا عزم بلند ہے اور انہوں نے سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک کا حوثیوں کے خلاف اس جنگ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کی حوثیوں کے خلاف فضائی مہم کو ’فیصلہ کن طوفان‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے آغاز کے بعد حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو لڑاکا طیاروں نے بمباری میں نشانہ بنایا ہے جن کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…