نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سے باہر نے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے ردعمل کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے رانچی میں دھونی کے آبائی گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے‘ اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ کپتان کے گھر سکیورٹی کے لیے فوج بھی پہنچ گئی ہے‘ جو ان کے گھر کی حفاظت کرے گی