منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مکے دکھانے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ،عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں، اسحاق ڈار

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکے دکھانے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں، ملکی مسائل کے حل کیلئے مشکل ترین فیصلے کئے اور دن رات کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن کسی خاص سیاسی جماعت یا فرقے کے خلاف نہیں ہے ،کراچی آپریشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،مجرموں کے خلاف ہر صورت کارروائی ہوگی ،آپریشن ضرب عضب میں فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے ہر صورت نجات دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزایف پی سی سی آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ایک منشور کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) نے ملک کے درپیش چیلنجز سامنے رکھ کر اپنے منشور کوترتیب دیا ہے،جب اقتدار میں آئے تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،معاشی ابتری کے باعث ملک ٹوٹنے کی باتیں ہو رہی تھیں اور ملک میں نصف آبادی خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے لیکن حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آج حالات بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جارہا ہے ،آج ملک کی نصف آبادی خطہ غربت سے اوپر زندگی بسر کررہی ہے ،پاکستان کی خدمت کو بذریعہ نجات سمجھتے ہیں،ملک کی معیشت ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مکے دکھانے سے بہتری نہیں آتی ہے بلکہ عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں ،مکے دکھانے والوں نے دباﺅ کے نتیجے میں گھٹنے ٹیک دیئے تھے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی تھی ،نائن الیون کے بعد ہمار ی معیشت نے بہت انتظار کیا ،مسلم لیگ(ن) کی شناخت تاجر دوست جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات آسان نہیں دن رات کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے مشکل ترین فیصلے کئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر میں 13 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ،تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے جو ہر صورت پورا کریں گے،ماضی میں اصلاحات کا عمل دو مراحل سے آگے نہ بڑھ سکا،حکومت نے ادائیگیوں کا نظام بہتر بنایا ہے اور ہر چھ ماہ بعد ادائیگی کی جارہی ہیں ،مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ریفارمز کام کررہے ہیں ،2013 ءمیں شہروں میں 18 گھنٹے اوردیہاتوں میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانا ترجیحی ہے،ٹارگٹڈ آپریشن اور حکومتی اقدامات کی بدولت کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے ،کراچی میں آپریشن کسی جماعت یا کسی خاص فرقے کے خلاف نہیں ہے بلکہ کراچی میں امن و امان کی بحالی ،اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے ،دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی ،انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی خواہش پر امن کیلئے مذاکرات کو موقع دیا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جار ی ہے اور اس میں بڑی بڑی کامیابیاں ملی ہیں ،ان کامیابیوں پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،ہم ملکی ترقی اور کراچی کے معاملے پر پہلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…