جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حالات بدلے تو بہت کچھ بدل گیا،اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ حزب اختلاف کی عوامی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف سے 41رکنی اسلامی ملٹری الائنس کے دائر ہ کار پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا گیا ‘ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے سندھ میں ڈپٹی کمشنر کو خط لکھنے پر ڈی جی قومی احتساب بیورو کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا گیا ‘

عوامی اسمبلی میں بجلی کے تعطل ‘ گیس ‘ پانی ‘ زرعی شعبے کی مشکلات ‘ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار بھی کر دیا گیا۔ عوامی اسمبلی میں بجٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ نکتہ اعتراضات پر عوامی ایشوز کو اجاگر کیا گیا۔ بدھ کو عوامی اسمبلی کا اجلاس ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ہوا۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے دھواں دھار تقریر کی اور عدالت عظمیٰ سے شہباز شریف کو عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر از خود نوٹس لینے اور توہین کے مقدمہ میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے عوام کے جوتے پالش کرنے کا طعنہ دیا گیا ہاں مجھے عوامی خدمت پر فخر ہے۔ مسلم لیگ(ن) والوں کی طرح چوروں کی خدمت تو نہیں کرتا۔ شہباز شریف نے عدلیہ کی بے عزتی کی ہے ‘ انہیں پارلیمنٹ اور قوم سے معافی مانگنا ہو گی۔ نواز شریف کو نااہل قرار دے کر اداروں کی تذلیل کرنے پر جیل میں ڈالا جائے۔ انجینئر محمد علی نے کہاکہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ نکتہ اعتراض پر امجد خان نیازی نے کہاکہ ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی نہ گیس ‘ کرپشن کی انتہاء ہے ۔ بجلی کی فراہمی کیلئے شہروں اور دیہاتوں کا فرق رکھنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عوام کو دینے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ مسلم ممالک میں جھگڑا شروع ہو گیا ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو لاعلم رکھ رہی ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قواعد و ضوابط کیا ہیں۔ بڑے تصادم کی صورت میں پاکستان کی حیثیت کیا ہو گی۔

اسرائیل اور امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے خلاف مسلم ممالک کے اعلان کی حمایت کی ہے۔ اس معاملے پر حکومت پوزیشن واضح کرے۔ لگ رہا ہے کہ قطر و ایران پر حملے ہو سکتے ہیں۔ مشیر خارجہ کو کچھ علم نہیں ہے۔ وزیر اعظم نام نہاد ملٹری الائنس کے دائرہ کار کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔ اگر ایران و قطر کے خلاف ممکنہ کارروائی ہوتی ہے تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے پاکستان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس موقع پر ’’گو نواز گو‘’ کے نعرے لگائے گئے۔ ثمن جعفری نے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کا معاملہ اٹھایا اور کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہو چکا ہے۔ خواجہ سہیل منصور نے کہاکہ اب یہی عوامی اسمبلی لگتی رہے گی کیونکہ اس اسمبلی میں تو حکومت مرغی کی بات کر رہی ہے ۔ لوگوں کو مرغی کھانے پر بجٹ میں قائل کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے اور کراچی میں لوگوں سے زبردستی دستاویزت وصول کی جا رہی ہیں۔

ایف بی آر کے خلاف تحریک استحقاق آنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے خلاف کی تحریک استحقاق آنی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کے بغیر ایوان نہیں چل سکتا۔ حکومت نے اپوزیشن کو باہر بیٹھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کی عائشہ سید نے دیہات کی ہنر مند خواتین کیلئے بجٹ میں اعلانات نہ ہونے پر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ۔ انہوں نے 262 پاکستانیوں کی بیویوں کو چین میں جیل میں ڈالنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور حکومت سے اپیل کی کہ اس معاملے پر باضابطہ بات کی جائے۔

عامر ڈوگر نے ملتان اور گردو نواح میں طویل لو ڈ شیدنگ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی و وزیر مملکت مستعفی ہوں۔ نواب نوسف تالپور نے انکشاف کیا کہ ڈی جی یب کی ہدایت پر ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سندھ میں ڈپٹی کمشنر کو خطوط لکھے ہیں کہ وہ پارلیمنٹرینز اور ان کے خاندانوں کے اثاثوں کی چھان بین کریں۔ میرا نام سرفہرست ہے مجھے بدنام کیا گیا میں اس کے خلاف تحریک استحقاق لا کر نیب کے سربراہ کو پارلیمنٹ میں طلب کرواؤں گا۔

شاہ جی گل آفریدی نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے فوری آئینی ترمیمی کی منظوری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کے دو لاڈلوں نے ڈیونڈر لائن کی بات کر کے پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ قبائلی عوام کے خون اور لاشوں پر ملک کو چلایا جاتا رہا۔ بہت سے لوگ لاشوں اور خون سے مفاد اٹھانے والے ہیں۔ وہ حقوق نہیں دینا چاہتے ہمیں ہمارا حق دیا جائے ۔ لاڈلوں نے کافی مزے کر لئے ہیں۔

شیر اکبر ایڈووکیٹ نے بونیر کو گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور قومی اقتصادی کونسل کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں بھوک کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔ صلاح الدین نے بالواسطہ ٹیکسوں کا معاملہ اٹھایا اور بجٹ دستاویزات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ کشور زہرا نے کہاکہ غریب پہلے پیٹ پر پتھر باندھ چکے ہیں اب متوسط طبقے کے لئے گاڑی میں بھی اینٹ رکھ دی گئی ہے تاکہ یہ بھی نہ چل سکے۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور ایران میں دیگر مقامات پر حملوں کی مذمت کی ۔ عوامی اسمبلی کا اجلاس تاوقت ثانی ملتوی کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…