اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی کراچی منتقلی کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا، ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈل ایان علی چالیس ویں بار رقم لے کر دبئی جارہی تھیں،
مزید پڑھئے:بھارت میں دلہن کا جاہل دلہا سے شادی سے انکار، بارات لوٹا دی
برآمد ہونے والا پیسہ بھی کسی سیاستدان کا ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔