اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ5 سے زائد زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5سے زائد دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں ،کارروائی میں ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی تیراہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس سے دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طو رپر تباہ ہوگئے ۔اس کارروائی میں8 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 5 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔