صنعاء (آئی این پی )یمن کیلئے عرب اتحاد نے قطر کی رکنیت ختم کر دی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے حمایتی عرب اتحاد نے قطر کی جانب سے انتہا پسندی اور یمن میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کرنے پر میں دوحہ کی عرب اتحاد میں شمولیت ختم کر دی ہے۔قطر، یمن میں مبینہ طور پر القاعدہ اور داعش کی حمایت کرتا ہے۔
نیز یمن کی باغی ملیشیاوں کے ساتھ دوحہ کے تعلقاتعرب اتحاد کے مقاصد سے میل نہیں کھاتے جس کی وجہ سے اتحاد نے قطر کی اپنی صفوں میں شمولیت ختم کر دی ہے۔اس سے قبل پیر کی صبح سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر سے اپنے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے اور قطری شہریوں اور سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے مختلف معیاد کی مہلت دی تھی۔