اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ ملکی ترقی کیلئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی پڑوسی ممالک سے مدد حاصل کرنے کے بھی حامی ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی کا کہناتھا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اشرف غنی کی کوششوں کے حامی ہیں۔ ملکی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سے مدد لینا مثبت عمل ہے۔ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کررہا ہے۔ خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ساکی نے واضح کیا کہ اشرف غنی کی کوشش ہے کہ افغانستان کی ترقی اوراستحکام میں پاکستان اوربھارت کوبھی شامل کیاجائے۔