بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

’’نہال ہاشمی کو اعلیٰ ادارے کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا ‘‘ گرفتاری کے لیے اقدامات شروع

datetime 6  جون‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مستعفی سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف بہادر آباد تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر  ایس ایچ او بہادرآباد خوشنود جاوید کی مدعیت میںمقدمہ نمبر112/2017 درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں 189،228،505 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔یف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف دھمکی اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جبکہ عدلیہ کے فرائض منصبی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی اور عدلیہ کی توہین کی گئی۔

نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں عدلیہ اور سرکاری تحقیقاتی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام میں عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز جذبات پیدا کیے۔  ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی کو تقریر کی تھی جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے حوالے سے یہ دھمکیاں دی گئی تھیں کہ جو کوئی نواز شریف کے بیٹوں سے حساب لے رہا ہے اس کے، اس کی اولاد اور خاندان پر زمین تنگ کردی جائے گی۔ اس تقریر کے بعد ن لیگ نے ان سے بطور سینیٹر استعفی لے لیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس تقریر پر ازخود نوٹس کے بعد نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیاتھا اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو اس تقریر کے حوالے سے مزید کارروائی اور رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد اٹارنی جنرل کی جانب سے سندھ حکومت کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں نہال ہاشمی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کہا گیا تھا۔ادھر خط ملنے پر سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو نے صوبائی حکومت نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے خط لکھا تھا۔

سندھ حکومت نے اس خط کی روشنی میں ایس ایچ او بہادرآباد خوشنود جاوید کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 112/2017 درج کرلیا۔ مقدمے میں 189,228,505 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق نہال ہاشمی نے یہ خطاب بنگلہ نمبر G-89 کے ڈی اے اسکیم ون کراچی (مسلم لیگ ہاوس) میں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…