بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قطری شہزادے حمد بن جاسم نے شریف خاندان کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا، جے آئی ٹی کو خط میں کیا لکھ دیا؟

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم کا جوابی خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے عدالت میں پیش کئے گئے خط اوران پراپنے دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتے۔ؤاضح رہے کہ پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ قطری شہزادے کوخط پاکستانی سفیرنے قطر میں پہنچایا

تاہم شہزادہ حماد بن جاسم کے قطرمیں موجود نہ ہونے کے باعث خط بروقت نہ مل سکا۔ قطری شہزادے نے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو27 مئی کو اپنا جوابی خط بھجوادیا۔ اپنے خط کا جواب بروقت نہ ملنے پرجے آئی ٹی نے یکم جون کو قطری شہزادے کوپیشی کے لئے دوسرا خط لکھا۔شیخ حماد بن جاسم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط اوران پر دستخط میرے ہیں۔ خط اور دستخط کی تصدیق کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے خط کاہی جواب دے دیا ہے،جس کے بعد اب دوسرے خط کی ضرورت نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…