منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ،افغانستان اور عراق جنگ میں13لاکھ افراد ہلاک ہوئے،امریکی تھنک ٹینک

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور عراق میں ایک عشرے سے جاری دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں13لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔اس جنگ میں 80ہزار پاکستانی جان سے گئے۔دس لاکھ (ایک ملین) افراد عراق میں اور دو لاکھ 20ہزار افغانستان میں ہلاک ہوئے۔ افغانستان اور پاکستان کی جنگ میں2013تک تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔1985 کی نوبل انعام یافتہ اورامریکی ماہرین طب کی سب سے بڑی تنظیماور دیگر گروپوں نے مشترکہ طور پر ایک تحقیقی رپورٹ میں تین ممالک میں جاری دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں ہلا کتوں کا پردہ فاش کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعدا د ان اعداد وشمار سے دس گنا زیادہ ہیں جنہیں عوامی سطح پر ظاہر کیا جاتا ہے۔تھنک ٹینک نے مختلف ذرائع سے پاکستان میں ہلاکتوں کے جو اعدادوشمار دیئے ہیں وہ 2004سے2013کے آخر تک کے ہیں جن میں48,504عام پاکستانی شہری،45 صحافی،951 ڈرونز حملوں سے ہلاک عام شہری،5,498 پاکستانی سیکورٹی فورسز کی شہادتیں،اور26,862 عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں ہیں۔ ایک دہائی سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست مجموعی ہلاکتیں81,860 تک ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی سرکاری اعداوشمار کے حوالے سے لکھا تھاکہ اس جنگ میں21,672 شہری،2,795 فوجی شہید ہوئے۔8,671 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ 35لاکھ نفوس نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔3,486 بم دھماکے اور 283خودکش دھماکے ہوئے۔

مزید پڑھئے:نوجوان جڑواں بہنوں کے ساتھ دل لگانا 84سالہ بابے کو مہنگا پڑھ گیا

امریکا اور دیگر ممالک نے خفیہ اور وقفے وقفے سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔جہاں ہلاکتوں کے اعدادوشمار ملنا مشکل ہیں۔پاکستان میں جاری جنگ افغانستان سے جڑی ہوئی ہے۔ امریکی سپلائی روٹ ہونے کی وجہ سے بھی پاکستان میں زیادہ حملے ہوئے۔ 2004سے اکتوبر 2012 تک پاکستان میں ڈرونز حملوں میں2,318 سے 2,912 افراد ہلاک کیے گئے۔ پاکستان میں مجموعی ہلاکتیں 80ہزار ہوئیں جن میں عسکریت پسندوں کے مقابلے میں شہریوں کی ہلاکتیں دگنا تھیں۔ پاکستان میں جنگ کی بڑی وجوہ میں 2001ئ کے بعد افغانستان سے القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کا پاکستان میں داخل ہونا، افغانستان اورپاکستان کے سرحدوں کے دونوں اطرف پشتون آباد ہیں جنہیں افغانستان تسلیم نہیں کرتا۔ امریکی اور ایساف فوجوں کی سپلائی کا پاکستان سے فراہمی ہے

مزید پڑھئے:بدصورت ترین کہلائی جانے والی خاتون نے اپنے بلند عزائم سے خود کو منوا لیا

اور پاکستان اور بھارت سمجھتے ہیں کہ افغانستان ان کےلئے میدان جنگ ہے۔عراق ،افغانستان اور پاکستان میں ایک دہائی سے جاری دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں براہ راست یا بلواسطہ تقریباً ایک عشاریہ تین ملین افراد ہلاک ہوئے جن میں پاکستان میں 80ہزار، افغانستان میں دو لاکھ بیس ہزار اور عراق میں تقریبا دس لاکھ افراد شامل ہیں۔ان ہلاکتوں میں یمن کی ہلاکتیں شامل نہیں۔2005 سے2013 کے دوران پاکستان میں 45 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رواں ماہ جاری ہونے والی باڈی کاو¿نٹ نامی یہ پورٹ101صفحات پر مشتمل ہے جو کہ پہلا بین الاقوامی ایڈیشن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…