اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئل اینڈ گیس کمپنی (اوجی ڈی سی) نے سندھ میں خام تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس کمپنی کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق ٹنڈو الہ یار کے قریب سے ایک کنویں سے ایک ہزار پچانوے بیرل کی مقدار میں خام تیل روزانہ نکالا جاسکے گا۔او جی سی ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رفیع نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کمپنی ایک مہینے کے بعد 70 کروڑ روپے مالیت کا تیل اس کنویں سے حاصل کرنا شروع کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کنویں میں شیل گیس بھی موجود ہے۔محمد رفیع نے کہا کہ اس کمپنی نے سورگی کے کنویں سے گیس حاصل کی تھی اور سترہ ملین کیوبک فٹ گیس دکھنی پلانٹ کو فراہم کی تھی۔او جی ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دریافت ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ سندھ میں ہونے کی وجہ سے ایک اہم دریافت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’عام طور پر خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں اس طرح کی بڑی دریافتیں ہوئی ہیں، لیکن سندھ میں ایسی دریافتیں انتہائی کم ہوتی ہیں۔‘‘تیل کی ملکی پیداوار تقریباً 80 ہزار بیرل روزانہ ہے، جبکہ اوجی ڈی سی روزانہ چھیالیس ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کررہی ہے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا ’’ہم نے تیس جون تک پچاس ہزار بیرل خام تیل روزانہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان میں کھدائی کی لاگت کہیں زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ دریافت جس کنویں سے ہوئی ہے، اسے پولی ڈیپ ون کہا جاتا ہے، اس کو چار ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب میں خام تیل چار سو سے پانچ سو میٹر پر پایا جاتا ہے۔‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ
-
گھنے بالوں کا جھانسہ، شوہر گنجا نکلا، بیوی نے ایف آئی آر درج کرادی
-
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ پر فوری پابندی عائد















































