اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاءاللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک میں قیام امن کیلئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوگی ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف رسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاسنگ آﺅٹ تقریب میں 133 ڈی پائلٹس ،178 انجینئرز اور106 زیر تربیت افسران نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ نئے پائلٹس نے ائیر چیف مارشل سہیل امان کو فضائی سلامی بھی دی ۔ائیر چیف مارشل سہیل امان خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریجویشن حاصل کرنے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں ،تربیت پانے والے کیڈٹس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تعلیم ،تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ہے،تربیت پانے والے کیڈٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں اور آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ بنیں،مجھے یقین ہے کہ آپ کا نظم وضبط آپ کو کامیاب کرے گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے انتہا پسندوں کے مزموم مقاصد ناکام بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں بہترین تعاون سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاءاللہ کوئی بھی ہماری آزادی کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں ،سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،پاکستان نے ہمیشہ امن کی پالیسی اپنائی ہے ،پاک فضائیہ کسی بھی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہی ہے، پاک فضائیہ دیگر فورسز کے ساتھ مل کر نبردآزما ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فضائیہ اپنا کردار ادا کرتے رہے گی ۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے سوا کوئی آپشن نہیں،ایئر چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































