بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

قدرت کے عجیب و غریب فیصلے

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

زگ لینڈ برطانیہ کا ایک شہری تھا‘ اس کے ساتھ 1913ء میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا‘ اس نے 1893ء میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک سنگین مذاق کیا تھا۔ گرل فرینڈ نے اس مذاق کے نتیجے میں خود کشی کر لی۔ خودکشی کی اطلاع جب گرل فرینڈ کے بھائی تک پہنچی

تواسنے رائفل لی‘ زگ لینڈ کے گھر گیا اور اس پر گولی چلا دی۔ گولی زگ لینڈ کے سر کے قریب سے گزرکر درخت میں لگ گئی۔ زگ لینڈ وہاں سے بھاگ گیا بعدازاں حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔دونوں خاندانوں کی صلح ہوئی اور یوں زندگی کا سفر آگے کی طرف چل نکلا۔ اس واقعے کے بیس سال بعد 1913ء میں زگ لینڈ نے اس درخت کو کاٹنا شروع کر دیا لیکن درخت کا تنا موٹا اور سخت تھا چنانچہ درخت زگ لینڈ سے نہیں کٹ رہا تھا۔ زگ لینڈ نے درخت کو گرانے کیلئے اس کی جڑوں میں ڈائنا مائیٹ لگادیا ۔ ایک زور دار دھماکہ ہوا‘ اس دھماکے نے درخت کو ہلایا‘ درخت کے تنے میں چھپی ہوئی گولی باہر نکلی‘اڑتی ہوئی زگ لینڈ کے سر پر لگی‘ زگ نیچے گرا اور اس کی جان نکل گئی۔ زگ لینڈ کے اس واقعے سے انگریزی زبان کے ایک محاورے نے جنم لیا تھا۔ یہ محاورہ تھا ’’بلٹ ود یورنیم‘‘۔ بعض اوقات قدرت کس طرح بیس سال پہلے چلائی ہوئی گولی کو ایکٹو کر دیتی ہے اور انسان 20سال بعد ہی سہی لیکن قدرت کے فیصلوں کی زد میں آ جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…