پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

کانسی کا ٹکڑا

datetime 3  جون‬‮  2017 |

ایک مرتبہ امیر المومنین عمر ؓ نے اپنے چھوٹے صاحبزادے کے ہاتھ میں کانسی کا ایک ٹکڑا دیکھا جو انتہائی معمولی تھا۔ حضرت عمرؓ  نے پوچھا: بچے! کانسی کا یہ ٹکڑا تجھے کس نے دیا ہے؟ صاحبزادے نے جواب دیا: ابوجان! مجھے یہ ٹکڑا بیت المال کے خازن نے دیا ہے۔ امیر المومنین اپنے صاحبزادے کو لے کر بیت المال کے خازن کے پاس گئے اور اس سے فرمایا: تجھے یہ ٹکڑا عمر کے بچے کو دینے کے لیے کس نے کہا ہے؟

خازن نے جواب دیا:اے امیر المومنین! میں نے خزانے کا حساب لگایا تو خزانے میں سونا چاندی ہی پایا۔اس پورے خزانے میں کانسی کا ایک ٹکڑا ملا،چنانچہ میں نے اسے آپ کے صاحبزادے کے حوالے کر دیا۔ یہ سنتے ہیں حضرت عمرؓ کا چہرہ غصّے سے سرخ ہو گیا اور فرمایا: تیری ماں تجھے گم کردے۔کیا تو نے تمام مسلمانوں کے گھروں کا جائزہ لینے کے بعد کوئی ایسا گھر نہیں پایا جو حرام مال کھائے،اس کے لیے تجھے عمر ہی کا گھر نظر آیا؟ یہ ٹکڑا لو اور اسے اس کی جگہ رکھ دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…