بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

رزق کایقین

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

کرد قبیلے کا ایک شخص مشہور ڈاکو تھا‘ وہ اپنا قصہ بیان کرتا ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈاکہ ڈالنے جارہا تھا‘ راستے میں ہم ایک جگہ بیٹھے تو ہم نے دیکھا کہ کھجور کے تین درخت ہیں‘ان میں سے دو پھلدار اور ایک بالکل خشک ہے‘ ایک چڑیا بار بار آتی ہے اور پھلدار درختوں پر سے تروتازہ کھجور اپنی چونچ میں لے کر خشک درخت پر جاتی ہے‘ ہمیں یہ دیکھ کر تعجب ہوا‘

میں نے دس مرتبہ اس چڑیا کو یوں کھجوریں لے جاتے ہوئے دیکھا تو مجھے تجسس ہوا کہ اس پر چڑھ کر دیکھوں کہ یہ چڑیا اس درخت میں جاکر کیا کرتی ہے چنانچہ اسدرخت کی چوٹی پر جاکے دیکھا کہ وہاں ایک اندھا سانپ منہ کھولے پڑا ہے اور یہ چڑیا وہ تروتازہ کھجور اس کے منہ میں ڈال رہی ہے‘ مجھے یہ دیکھ کر اس قدر عبرت ہوئی کہ میں رونے لگا‘میں نے کہا میرے مولا یہ سانپ جس کے مارنے کا حکم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا، جب یہ اندھا ہوگیا تو تونے اس کو روزی پہنچانے کے لیے چڑیا کو مقرر کردیا اور میں تیرا بندہ تیری توحید کا اقرار کرنے والا لوگوں کو لوٹنے میں لگا ہوا ہے! یہ کہنے پر میرے دل میں ڈالا گیا کہ میرا دروازہ توبہ کے لیے کھلا ہے‘میں نے اسی وقت اپنی تلوار توڑ ڈالی جو لوگوں کو لوٹنے کا کام دیتی تھیاور اپنے سر پر خاک ڈالتا ہوا‘اقالۃ اقالۃ(درگزر درگزر) چلانے لگا‘ مجھے غیب سے آواز آئی کہ ہم نے درگزر کردیا‘ درگزر کردیا.! اپنے ساتھیوں کے پاس آیا‘ وہ کہنے لگے تجھے کیا ہوگیا؟ میں نے کہا میں مہجور تھا اب میں نے صلح کرلی‘ یہ کہہ کر میں نے سارا قصہ ان کو سنایا‘ وہ کہنے لگے ہم بھی صلح کرتے ہیں‘ یہ کہہ کر سب نے اپنی تلواریں توڑ دیں اور ہم سب لوٹ کا مال چھوڑ کر احرام باندھ کر مکہ کے ارادے سے چل دیئے۔ ہمارے اندر بھی توکل علی اللہ کا فقدان ہے‘سب کے سب لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ اتنی ہی لوٹ مار کر رہا ہے‘ کوئی علی الاعلان ڈاکو ہے تو کوئی معزر پیشے سے وابستہ ہوکر لوگوں کیجیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے‘ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ خرید و فروخت کے وقت ہم اسی رازق کی جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں جس نے ہمارے رزق کا ذمہ لیا ہوا ھے.! وجہ صرف ایک ہے کہ ہمیں رازق کی رزاقیت کا یقین نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…