جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے کراچی آپریشن میں توسیع کی منظوری دے دی

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے دورے کے موقع پر دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو سندھ میں توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کراچی میں جاری آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے اور شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔کراچی کے دورے کے موقع پر شہر کی امن و امان کی صورت حال پر فیصل بیس میں ہونے والے ایک اجلاس میں نواز شریف نے شہر میں جرائم میں واضح کمی کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں ںے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران صوبے کیدیگر علا قوں میں فرار ہو جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری پالیسی بنائی جائے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، چیف سیکرٹری صدیق میمن اور رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اختر موجود تھے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دی جبکہ چیف سیکرٹری نے اجلاس میں قومی سلامتی ایکشن منصوبے کی سندھ بھر میں عمل درآمد اور پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف کے علاقوں پر رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں، بازیاب اسلحے اور ان پر درج مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔کراچی میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن اور مختلف علاقوں میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانے کے حوالے سے بھی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں مکمل امن وامان کے قیام کے لیے حکومت رینجرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کے دوران فرار ہو جانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیگر صوبوں کے حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں کے ساتھ مل کرمشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور آپریشن کے دوران سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے امور طے پائے۔یہ بھی طے پایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاریوں اور ان کی فرار کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کراچی کے آمد اور روانگی کے تمام راستوں پر مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔مزید یہ کہ تحقیقاتی عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا اور ملزمان کے خلاف عدالتوں میں چالان جلد از جلد پیش کیے جائیں گے۔یہ خیال رہے کہ نواز لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر ہونے والا اجلاس گورنر ہاؤس یا وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجائے کسی دوسرے مقام پر منعقد ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…