کراچی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے 5اہلکاروں کو زخمی اور دہشت گردی کے الزامات میں ملوث کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے مجرم ذوالفقار ابو کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر14 سال قید اور 15ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے5اہلکاروں کو فی کس 5 ہزار روپے بطور دمن ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 4سال جیل میں رہنا ہوگا ، استغاثہ کے مطابق 22 ستمبر 2009میں گشت بغدادی کے علاقے میں درجنوں ملزمان نے پولیس پر لاکٹ لانچرز اور دستی بم سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ نور محمد عرف بابا لاڈلہ، عبدالشکور، شیراز کامریڈ، راشد سمیت41سے زائد ملزمان فرار ہوگئے تھے جنھیں عدالت نے مفرور و اشتہاری قرار دیدیا تھا،علاوہ ازیں سی ا ئی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار 7 ملزمان کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا ہے اور پولیس نے 14روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔بدھ کو پولیس نے دہشت گردی ، باردوی مواد رکھنے اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے 7 کارندوں کو سخت سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان نے وزیرستان سے جہاد کی تربیت حاصل کی ہے اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ثمن جاری کیے ہیں اورجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ندیم بدر قاضی کو11اپریل کوعدالت میں طلب کیا ہے، بدھ کو سماعت کے موقع پر جیل حکام نے مقدمے میں ملوث انسپکٹر یوسف، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدم حاضری کے باعث فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالے مجرم کو14سال اور جرمانے کی سزا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان



















































