لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی مویشی منڈیوں کا انتظام کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ ا ئین کے ا رٹیکل 140 (اے )میں ترمیم کر کے ملک کا نام پاکستان لمیٹڈ کمپنی رکھ دے۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے ٹھیکیدار محمد یوسف کی درخواست پر کیٹل مینجمنٹ کمپنی کو تاحکم ثانی مویشی منڈیوں کا انتظام سنبھالنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ منڈیوں سے حاصل شدہ فیس اور دیگرفنڈز کی نگرانی متعلقہ ٹی ایم ایزہی کریں گی۔عدالت نے پنجاب حکومت ،متعلقہ محکمے اورایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے انتظامی اختیارات کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیے۔