اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نا اہلی کیس ، جمائمہ کی پاکستان آمد اور سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چلنے والے عمران خان نااہلی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی پاکستان آمد کا امکان۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے
کہ ضرورت پڑنے وہ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوں۔عمران خان کے خاندانی ذرائع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تین سے چار باراپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ سے فون پر بات ہوچکی ہے اور انہوں نے عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ وہ نااہلی کیس میں جس حد تک اخلاقی مدد کرسکی کرینگی ،اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں وہ پاکستان بھی آئیں گی۔واضح رہے کہ پانامہ کیس کے دوران شریف فیملی کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم کا ایک خط سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا گیا تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا تاہم اب عمران خان نا اہلی کیس میں جمائمہ جو کہ بنی گالہ اراضی خریداری کے حوالے سے اہم کردار سمجھی جاتی ہیں سے عمران خان کے رابطے اور ان کی متوقع پاکستان آمد یا ان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات کی صحت کو سپریم کورٹ کس نظر سے دیکھتی ہے یہ جمائمہ کے بیان یا پیش کی جانیوالی دستاویزات پر منحصر ہے۔