کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ آئے دن ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ فورسز کی جانب سے اس عمل کے بعد ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے کیا تھا لیکن اب اس آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کے بعد ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کارکنان کی جانب سے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں ایم کیو ایم کے تمام دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔تاہم ایم کیو ایم کے رہنماءواسع جلیل نے دفاتر بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ۔