منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 2 افراد کے سرقلم کردیئے گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی سمیت قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مقامی شہری کا سر قلم کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بن یامین علی احمد کا منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر جدہ میں سر قلم کیا گیا جب کہ دوسرے سزا پانے والے مقامی شہری ناصر بن موسی الحربی کا قتل کے جرم میں سر قلم کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری نے پیٹ میں منشیات رکھ کر پیوند کاری کرا رکھی تھی جسے شبہ پونے پر حراست میں لیا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے منشیات کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور کسی بھی صورت منشیات کی اسمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ رواں سال قتل اور منشیات کے 53 مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے مرتکب 87 افراد کے سر قلم کئے گئے تاہم رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 53 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…