ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بل گیٹس کی عمران خان کو صحت کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے سیٹلائٹ سسٹم کی پیشکش

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لئے عمران خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیو کے خلاف آپ کا عزم دیکھ کر ہماری حوصلہ افزائی ہوئی اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیو کا خاتمہ انسانیت کے لئے کتنی بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج ’’صحت کا اتحاد‘‘ پروگرام کے تحت کام کر رہے ہیں جس میں مزید بہتری کے لئے خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کے لئے جدید ترین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی فراہم کرنا چاہتے ہیں جو نائجیریا میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے کامیابی سے استعمال کی جاچکی ہے اور اس کی مدد سے ڈاکٹرز، اسپتالوں کی بروقت اور موثر نگرانی ہوسکتی ہے۔بل گیٹس نے خط میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی براہ راست نگرانی پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے، آپ کی چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے بات چیت پولیو کے خاتمے کی مہم چلانے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس حوالے سے آپ سے بات کرنے کے لئے ڈاکٹر وقار اجمل کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…