اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنمامخدوم شہاب الدین کے خلاف خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔بھارہ کہو کی رہائشی زاہدہ سمیع نے پولیس کو درخواست دی کہ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے انکے ساتھ زیادتی کی ہے اور بعد ازاں بلیک میل کرتے ہوئے موبائل پر مختلف اوقات میں حراساں کر تا رہا ہے۔پولیس نے جب کوئی کارروائی نہ کی تو زاہدہ سمیع نے عدالت میں 22-aکا سہارا لیا ،وہاں دونوں جانب وکلا کی بحث کے بعد عدالت نے بھارہ کہو پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہاب الدین کے خلاف مقدمہ درج کر کے غیر جانبدار تفتیش کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،جس پر پولیس نے زیر دفعات 25ڈی اور 506کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔آن لائن کو معلوم ہو ا کہ عدالت میں ملزم کے وکیل نے ملزم کی جانب سے عدالت کو بتایاکہ الزامات کا صداقت سے کوئی تعلق نہیں،
مزید پڑھئے:ایسا میلہ جہاں لوگ آپس میں بوسہ لینے کےلئے اکٹھے ہوتے ہیں
ایسے الزامات شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،ایسی کوئی بات نہیں جرم ثابت ہوجائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیا ر ہوں ،دوسری جانب مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ارشد علی نے بتایا کہ درخواست میں الزامات تو بہت ہیں لیکن مدعی مقدمہ سے موبائل نمبر لے لیا گیاہے ڈیٹا کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہو گا قبل از وقت کچھ نہیں کر سکتے ۔ایک سوال کے جواب میںارشد علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کا مرحلہ موبائل ڈیٹا کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔