جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیر حسان حسیب الرحمان اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود میں جھگڑا کیوں ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں موٹر وے ایم ٹو پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود سے جھگڑا کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار عید گاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین کے بیٹے پیر حسان حسیب الر حمن سمیت گرفتار 6ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بیس روزہ ریمانڈ پر کالیکی پولیس کے حوالے کر دیا۔

جبکہ صلح کے لئے بااثر حکومتی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میدان میں آگئیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے ایم ٹو پر تھا نہ کالیکی(حافظ آباد) کی حدود میں عید گاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن کے صاحبزادے پیر حسان حسیب الرحمن کی گاڑی انکی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے ان میں جھگڑا ہو گیا۔پولیس تھانہ کالیکی میں درج مقدمہ کے مطابق پیر حسان حسیب الرحمن اور انکے پانچ مریدوں نے جسٹس طارق مسعود کی گاڑی کو نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں اور انکی فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے حراساں کیا اور وہاں دہشت پھلائی جس پر پولیس نے پیر حسان حسیب الرحمن اور انکے پانچ مریدوں کو گرفتار کر کے 7ATAسمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو بیس روزہ ریمانڈ پر کالیکی پولیس کے حوالہ کر دیا۔زرائع کے مطابق جہاں پیر حسان حسیب الرحمن کو ملنے والوں کا تھا نہ کالیکی میں رش لگا ہوا ہے تو وہیں دونوں فریقین میں صلح کے لئے بااثر وزراء اور اہم شخصیات بھی میدان میں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…