منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ہوشیار !خبردار! فیس بک پر لڑکی کوتنگ کرنے کی شکایت پر پاکستان کی تاریخ کاپہلا فیصلہ ،نوجوان کوبڑی سزا سنادی گئی

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورمیں عدالت نے فیس بک پر لڑکی کو تنگ کرنے والے ملزم کوسائبرکرائم کیس میں قیداورجرمانے کی سزاسنادی جبکہ یہ سزاملکی تاریخ میں کسی بھی شخص کوسائبرکرائم میں ملوث ہونے پرپہلی مرتبہ سنائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے فیس بک پر لڑکی کو تنگ کرنے والے ملزم فہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے

اس مقدمے کاچالان ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے عدالت میں پیش کیاتھااورملزم فہیم اسلام پرالزام تھاکہ اس نے فیس بک پرلڑکی کاجعلی اکائونٹ بنایااوراسی اکائونٹ سے اس کاتعلق ایک لڑکی سے قائم ہوگیاجس پراس نے اس لڑکی کوفیس بک تنگ کرناشروع کردیا،لڑکی کے والد نے اس بارے میں ایف آئی اے کواطلاع دی اورایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے اس معاملے کی تحقیقات کیں اورفیس بک پرجعلی لڑکی والااکائونٹ ٹریس کرنے کے بعد فہیم اسلام کوگرفتارکرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت ہوئی اورجرم ثابت ہونے پرفہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا کا حکم سنادیا ہے ۔واضح رہے کہ سائبرکرائم کے حوالے سے یہ پاکستان کی تاریخ کایہ پہلاکیس ہے جس میں ملزم کوسائبرکرائم ایکٹ کے تحت سزاسنائی گئی ہے ۔جبکہ دوسری طرف سعدیہ مرزا نامی خاتونن کو 25مارچ کو گرفتار کیا گیا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔سائبر کرائم کیس میں گرفتار ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون سعدیہ مرزا کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، انہوں نے کیس درج کرانے والے رانا برادران کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن رانا نےمیری بہن سے بدلہ لینے کے لیے مجھے گرفتار کرایا۔سعدیہ مرزا کا کہنا تھا کہ احسن رانا اپنی خانگی زندگی خراب کرنے کا ذمے دار خود ہے، وہ برطانوی قوانین کی وجہ سے سمیرا کے خلاف کچھ نہ کرسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…