لاہور(آئی این پی) محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ناقص حکمت عملی سے سٹور روم میں پڑے 15 کروڑ سے زائد مالیت کے ہزاروں لیپ ٹاپ خراب ہونے کا انکشاف ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پاس 2014 کے 8 ہزار لیپ ٹاپ سٹور روم میں موجود ہیں حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ کی پالیسی وضع نہ ہونے کے باعث سال 2015 اور سال 2016 میں لیپ ٹاپس تقسیم نہیں کیے گئے ذرائع کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ای روزگار سکیم کے لئے مذکورہ لیپ ٹاپ لینے کی پیشکش کی گئی تاہم
پی آئی ٹی بی کی جانب سے چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان میں سے 3600 لیپ ٹاپس کی بیٹریاں خراب جبکہ لیپ ٹاپس آٹ ڈیٹڈ ہو چکے ہیں۔ جس پر پی آئی ٹی بی نے خراب لیپ ٹاپس لینے سے انکار کردیا ذرائع کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے پی آئی ٹی بی کو فنڈز سے لیپ ٹاپس مرمت کرانے کی درخواست کی گئی مگر پی آئی ٹی بی نے فنڈز کی کمی کے باعث معذرت کرلی جبکہ محکمہ ہائرایجوکیشن کے پاس بھی لیپ ٹاپس مرمت کرانے کے فنڈز موجود نہیں۔جس کے باعث سرکاری خزانے کر پندرہ کروڑ سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔