پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

عقل

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

شیر‘ بھیڑیا اور لومڑبہت اچھی دوست تھے‘ تینوں نے شکار کرنے کیلئے چھوٹا سا گینگ بنایا‘ تینوں نے مل کرشکار کیا اور جب اس شکار کی تقسیم کا مرحلہ آیا تو شیر نے سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کر دیا‘ اس نے سب سے پہلے بھیڑیے سے پوچھا ”تم بتاؤ ہمیں یہ شکار کس فارمولے کے تحت تقسیم کرنا چاہئے“ بھیڑیے نے فوراً جواب دیا ”جناب فارمولے کی کیا ضرورت ہے‘

بیل آپ کا ہوا‘ بکری میں کھاؤں گا اور خرگوش لومڑ کو دے دیا جائے“ شیر کو یہ فارمولہ اچھا نہ لگا‘ اس نے غصے سے بھیڑیے کی طرف دیکھا‘اسے زور سے تھپڑ مارا اور بھیڑیے کا سر اڑ کر دور گر گیا۔ بھیڑیا چند لمحے تک زمین پر تڑپتا رہا اور پھر اس کی جان نکل گئی۔ اس کے بعد شیر نے لومڑ کی طرف دیکھا اوراس سے کہا ”اب تم سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرو“ لومڑ نے ادب سے سر جھکایا اور شیر سے عرض کیا ”جناب فارمولے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ خرگوش سے ناشتہ کریں گے‘ بکری آپ کے لنچ کے کام آئے گی اور بیل آپ کے ڈنر کیلئے حاضر ہے۔ رہ گیا میں تو میں آپ کو کھاتا ہوا دیکھ کر خوش ہو جاؤں گا۔میرے لئے آپ کی خوشنودی ہی کافی ہے“ شیر لومڑ کا جواب سن کر بہت خوش ہوا اور اس نے اس سے خوشی سے پوچھا ”اے معزز لومڑ تم نے یہ عقل کہاں سے سیکھی“ لومڑ نے بھیڑیے کی لاش کی طرف اشارہ کیا اور عاجزی سے عرض کیا ”جناب میں نے یہ عقل اس نعش سے سیکھی“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…