منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر حسین نوازکے سیکورٹی اہلکار کی بدمعاشی،سر عام تھپڑ رسید کردیئے

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے آج ایک مرتبہ پیش ہوئے۔حسین نوازکی جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے موقع پروہاں پرموجود افراد میں دھکم پیل ہوئی جس کی وجہ سے حسین نوازکوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑاجبکہ اس موقع پرحسین نوازکی سیکورٹی پرمعمورایک سیکورٹی اہلکارنے وہاں پراس معاملے کی کوریج کے لئے آنے والے ایک

کیمرہ مین کوتھپڑمارے اورساتھ ہی اس کوتشددکانشانہ بناتے ہوئے شدیدزخمی کردیا۔جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے حسین نواز اپنے وکیل کے ہمراہ جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اوراس دوران حسین نوازکوسخت سیکورٹی میں جوڈیشل اکیڈمی کے احاطے میں داخل کیاجارہاتھاتواس موقع پروہاں پرموجود میڈیاکے نمائندوں نے حسین نوازسے مختلف سوالات پوچھنے کی کوشش کی لیکن حسین نوازکے ساتھ سیکورٹی سکواڈکے ایک اہلکارنے وہاں پرموجودہ ایک کیمرہ مین کوتھپڑمارناشروع کردیئے حالانکہ کیمرہ مین سوالات نہیں پوچھ رہاتھابلکہ وہ صرف کوریج کر رہاتھالیکن سیکورٹی اہلکارنے اس پرتھپڑوں کی بارش کردی اورشدید زخمی کردیاجس پروہاں موجود میڈیاکے نمائندئوں نے احتجاج کیالیکن بعدمیں انتظامیہ کی یقین دھانی پراحتجاج ختم کردیاگیااورحسین نوازکومکمل میڈیاکوریج دی گئی ۔ ۔حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جنہوں نے وزیر اعظم اور حسین نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔۔پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے حسین نوازنے کہاکہ میں نے جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں اورضروری دستاویزات بھی پیش کردی ہیں ،ہم قانون کااحترام کرتے ہیں اگردوبارہ بلایاگیاتوپھرپیش ہوجائوں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…