اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ مجرموں کے خلاف ہے ،کراچی عوام سے وعدہ ہے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا،مجرموں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قومی ایکشن پلان جاری رہے گا ،جنہوں نے ہمیں دہشت گردی کی دلدل میں دھکیلا ہے انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا،ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے24 گھنٹے کام کررہے ہیں ،بجلی اور گیس بحران پر قابو پانے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،خطے میں امن کیلئے افغانستان کا کردار اہم ہے ،دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور تعاون بڑھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سٹاک ایکسچینج کی بہترین کمپنیوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں ہر وقت سخت محنت کرنا ہوگی ، ماضی کے حالات اور آج کے حالات سب کے سامنے ہیں،حکومت اپنا کام سنجیدگی سے کررہی ہے ،ملک کے حالات بہتر بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں چھوڑیں گے،
مزید پڑھئے:تھری ڈی سے تیار کردہ دلکش پینٹنگ
میں سخت محنت کر کے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنا ہوگا، ملکی حالات ٹھیک کرنے کے لئے24 گھنٹے کام کرناہوگا اور حکومت دن رات ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کام کررہی ہے ہم اپنے منشور کے مطابق ملک کی خدمت کررہے ہیں،ملک کی معیشت بھی بہت بڑا چیلنج ہے ،یہ ہمارا ملک ہے ہم اس کا درد محسوس کرتے ہیں، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہیں ،شہر میں قتل و وغارت میں ملو ث ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ سب کی مشاورت سے کراچی آپریشن شروع کیا تھا ،کراچی کی عوام حالات کو بہتر محسوس کررہے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو نہیں بچنے چاہئیں ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی میں روشنیاں بحال کریں گے ،ملک کی ترقی کیلئے کراچی میں امن بے حد ضروری ہے ، کراجی کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ شہر میں امن کے قیام تک مجرموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،انہوں نے کہا کہ آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ مجرموں کے خلاف ہے اور یہ آپریشن ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا ہے جو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، کراچی میں آپریشن پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،کراچی میں امن ہوگا تو پورے ملک میں امن ہوگا ،وہ دن دورنہیں جب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ہوگا،،
مزید پڑھئے:بھارت :واٹر مین کے لیے اعزاز
کراچی میں امن سے ملک کی معیشت ترقی کرے گی جس سے خطے میں پاکستان معاشی لحاظ سے انقلاب برپا کرے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی کے نظام کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں مزید ائیر پورٹ بنائیں گے ،کراچی لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور جلد از جلد اس کی تعمیرکو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پوری کوشش کی ہے ناکامی کی صورت میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ،ملک میں دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، آخری دہشت گردی کے خاتمے تک قومی ایکشن پلان جاری رہے گا،دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری رہا ۔دہشت گردی سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچاہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لیکر جائیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں لوگوں نے قربانی دی ہے اور یہ قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قومی ایکشن پلان جاری رہے گا،دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کریں گے ،دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ، جنہوں نے ہمیں دہشت گردی میں دھکیلا ہے ان کو نقصان اٹھانا پڑے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس بحران پر قابو پانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں اور 25 سال کی پلاننگ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پر جلد قابو پالیں گے، بجلی کی قلت ختم نہیں بلکہ سستی بھی کریں گے ،بھاشا اور داسو ڈیم پر کام ہور ہا ہے جو بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کا ذخیرہ بھی کرے گا،دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر جلد چاہتے ہیں ،تمام ذرائع سے بجلی پیدا کریں گے، داسو اوربونجی ڈیم سے 15 ہزار سے 17 ہزار تک بجلی پیدا کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں ،اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 2017 ءتک بجلی بحران پر قابو پالیں گے، اگلے تین سالوں میں پاکستان مزید بہتر ہو جائے گا، پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے،
مزید پڑھئے:امریکا: ننھے بچوں نے آئن سٹائن کا روپ دھار کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر کی کمی کی شرح گزشتہ13 سالوںسالوں سے کم ہے،پاکستان نے ترقی کا یہ سفر ڈیڑھ سالوں میں طے کیا ہے،پاکستان کے عشاریے بہتری کی جانب گامزن ہو چکے ہیں ،ملک میں تھری جی اور فوری جی لائسنوں کی نیلامی کے بعد لاکھوں آسامایں پیدا ہوئی ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر بے جا تنقید کرنے والے بیمار ذہین کے مالک ہیں،موجودہ حکومت توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور امید ہے 2017 ءتک ملک میں لوڈشیڈنگ پر نہ صرف قابو پالیں گے بلکہ ہمارے پاس وافر مقدار میں بجلی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ 9 سال بعد سکوک بانڈ کا اجراءاہم اقدام ہے جبکہ یورو بانڈ کے لئے توقع سے زیادہ پیشکش ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی تصدیق کی ہے ۔