اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی دو طرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سمت درست جانب گامزن ہے۔ ہم پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں پاکستان کے انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے
مزید پڑھئے:جعلی پیر کے کہنے پر اپنی چھ سالہ پالک بیٹی کو نماز جنازہ پڑھ کر 2 گھنٹے دفنا دیا
۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ چین میں ہردفعہ پہلے سے زیادہ محبت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔