اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف نے بجٹ کی منظوری تک مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی کے بیرون ملک جانے پرپابندی لگادی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے بجٹ اجلاس میں ن لیگی ارکان کی عدم دلچسپی اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے بجٹ کی منظوری کیلئے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ممالک جانے سےروک دیاہے ،
ذرائع کاکہناہے کہ کسی رکن قومی اسمبلی کوبیرون ملک جاناہوتواس کواس دوران پارٹی قیادت سے اجازت درکارہوگی1973کے آئین کے تحت وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی سے سادہ اکثریت ضروری ہے ۔اس حوالے سے ایک ن لیگی رکن اسمبلی نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ مسئلہ بجٹ کی منظوری نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کے موقع پرحکومت کوٹف ٹائم دینے کی پلاننگ کررکھی ہے