جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’آپ کی وجہ سے امن و سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی‘‘ ،چین نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہشنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے پر پاکستان کا خیرمقدم کرینگے ، تو قع ہے کہ پاکستان کے رکن بننے کے بعد تنظیم کو مستقبل کے چیلنجوں بالخصو ص امن و سلامتی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے موثر طورپر نمٹنے میں مدد ملے گی ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط ہونے کی یہ پندرہویں سالگرہ ہے،

جبکہ طویل المیعاد ہمسائیگی ، دوستی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان معاہدے کی دسویں سالگرہ ہے ۔چینی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے، تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک نئے انداز کی علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدید ترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے ، تنظیم علاقائی امن و ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط ہونے کی پندرہویں اور اچھی ہمسائیگی، دوستی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں رکن بننے کا عمل مکمل ہو جائے گا اور اس طرح شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی علاقائی تعاون تنظیم بن جائے گی جو ترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہو گی ، چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آستانہ کانفرنس کے بعد چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا،

چین ایک منصوبے پر فعال انداز میں کام کررہا ہے جس میں چھ بڑے شعبے سیاست ،معیشت ، سلامتی ، انسانی ہمدردی اور غیرملکی تعلقات اور میکنزم کی تیاری شامل ہو گا ۔ چین روس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر سلامتی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…