منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان کا غصہ۔۔! برف کی سِل پر شروع ہونیوالے تنازعے نے کتنی جانیں نگل لیں؟ افسوسناک واقعہ

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؂کابل ( آئی این پی )مشرقی صوبے ننگر ہار میں برف کی ایک سل پر شروع ہونے والے تنازع نے 4 افراد کی جان لے لی۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق برف کی سل پر ہونے والے تنازع میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ واقعہ ننگر ہار کے ضلع چاپر ہار میں پیش آیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لالمانی کے علاقے میں برف کی سل پر ملا رقیب اور سید ملا جان کے اہل خانہ کے درمیان تنازع کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ملا رقیب کے خاندان کے 3 مرد ہلاک ہوئے جبکہ ملا سید جان کے خاندان کی ایک خاتون بھی ہلاک ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کا اصل ذمہ دار فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔خیال رہے کہ افغانستان کے دور دراز دیہی علاقوں میں غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث اس طرح کے واقعات عام ہیں۔،افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیا،ادھر برف کی ایک سل پر شروع ہونے والے تنازع نے 4 افراد کی جان لے لی۔افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ننگر ہار میں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دو پہر کی ، ڈرون حملے میں مقامی افراد اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔صوبے ہرات میں افغان فورسز کی گئی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر دو ساتھیوں سے سمیت ماراگیا۔24 گھنٹوں کے دوران ننگر ہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں 24 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…