ماسکو (آئی این پی)سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان (آج ) منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔غیر ملی میڈیا کے مطابق سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان (آج ) منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے جس میں
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے علاوہ شام اور ایران کے موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعاون کے 4 پروٹوکول پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔توقع ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان روسی صدر سے ملاقات کے بعد ماسکو سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہو جائیں گے۔