لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف نے عوام کو پانامہ لیکس کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ کرپشن وین ‘‘تیار کر لی ، ملک بھر میں اس طرز کی وینز چلائی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کاررواں پانامہ کے تحت وزیراعظم کی
مبینہ کرپشن سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ کرپشن وین ‘‘تیارکرلی ہے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے چیئرمین عمران خان کو پانامہ کرپشن وین کا معائنہ بھی کرایا۔ اس موقع پر عمران خان نے کچھ ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔