واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) آپ چاہے کتنی ہی مزیدار سبزی بنالیں آپ کے بچے انہیں نا پسند ہی کرتے ہیں، کیا آپ بھی ایسا ہی محسوسکرتے ہیں؟جی نہیں! امریکی ریاست میساچیوٹس میں بچوں پرہونے والی جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ماہرشیف کی نگرانی میںلذیز سبزی تیارکرانے پربچوں نے پہلے سے 30 فیصد زیادہ سبزی کھانا شروع کردی۔یہ تحقیق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پرشائع کی ہے اوراس کا مقصد بچوں میں موٹاپے سے لڑنےکا عزم پیدا کرنا ہے۔تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کی خوبصورت گارنشنگ کے بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں لیکن وہ دیرپا نہیں ہوتے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسکول میں تیار کیے جانے والے کھانوں ک لذیذ ہونا بے حد ضروری ہے۔امریکہ میں تقریباً 32 ملین بچے اسکولوں میں روزانہ کھانا کھاتے ہیں اوروہ اپنی آدھی سے زیادہ کیلیوریز اسکول میںبنے ہوئے کھانے سے حاصل کرتے ہیں