جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ جنگ،بھارتی آرمی چیف کے پہلے ہی ہوش اُڑ گئے،حیرت انگیز موقف اختیارکرلیا

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں پراکسی وار کا سامنا ہے جو ہمیشہ بری ہوتی ہے،مجھے خوشی ہوگی اگر کشمیری مظاہرین ہمیں پتھر کے بجائے گولی ماریں، فوج کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے’’پی ٹی آئی ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں

جنرل بپن راوت کا کہنا تھاکہ اگر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مظاہرین فوج پر پتھرا کی جگہ گولیاں چلائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی اس کے بعد میں وہ کروں گا جو میر ا دل کرے گا ۔ انکا کہنا تھاکہ جب کشمیری فوج پر پتھرا اورپیٹرول بم پھینکتے ہیں تو میں اپنے فوج کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ انتظارکرو اور مرجاؤ جبکہ فوج کا حوصلہ بلند کرنا میرا کام ہے اس لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جامع پلان کی ضرورت ہے جس میں تمام لوگوں کو شامل کیا جائے ۔پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں ہے۔ہمیں کشمیر میں ایک بری جنگ کا سامنا ہے ۔یہ ایک پراکسی وار ہے اور پراکسی وار گندی ہوتی ہے ۔۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں عدم استحکام پیداکرکے بھارت کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے،کشمیرمیں اب بار باربیامنی کی اجازت نہیں دینگے،جلد مسئلہ کشمیر کامستقل حل نکال لیں گے،حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائیگا،جلد مسئلہ کشمیر کامستقل حل نکال لیں گے، کشمیرمسئلے کے حل کاکوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرناچاہتے ہیں لیکن بلاشرائط ہونگی۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ

سنگھ نے این ڈی اے حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بی پی کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکامسئلہ ہمارے لیے چیلنج ہے،جلد کشمیر کے مسئلہ کامستقل حل نکال لیں گے۔کشمیرمیں اب بار باربیامنی کی اجازت نہیں دینگے،راج ناتھ نے کہاکہ حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائیگا،کشمیرمسئلے کے حل کاکوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرناچاہتے ہیں لیکن بلاشرائط ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…