بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغان پالیسی کی تعمیل ،امریکہ کاپاکستان کے خلاف بڑے اقدام پر غور،کیا کرنیوالا ہے؟تشویشناک انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( این این آئی )امریکی کانگریس کے رکن ایڈم کنزنگر نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی افغان پالیسی کی تعمیل کے لئے پاکستان کے خلاف سرحد پار سمیت کوئی بھی موثر اقدام اٹھا لینا چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ولسن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کنزنگر نے کہا کہ اگر زیادہ امداد یا کم امداد سے کام بن سکتا ہے تو میرے خیال میں یہ بہتر ہے

لیکن ہمیں حتمی طور پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ضرورت پڑے گی تو ہم سرحد پار جائیں گے کیونکہ وہ ناکافی کارروائی کررہے ہیں۔ایڈم کنزنگر افغانستان میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے ولسن سینٹر کے سربراہ ڈائریکٹر، اور صدر جین ہرمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔امریکی ریاست الینوئے سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکن پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ امریکہ پاکستان کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو سخت ترین بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں پاکستان کے ساتھ سختی برتنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ جب صدر ٹرمپ اپنی افغان پالیسی پر بحث کررہے ہوں تو وہاں پر پاکستان کا ذکر بھی ضرور آئے گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو سرحد بنانے کے حوالے سے کنزنگر نے کہا کہ ہم بارڈر سکیورٹی اور افغانستان کے بارڈر گارڈز کے منصوبے پر بات کرچکے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس وقت پھیلے ہوئے ہیں۔امریکہ کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن نے کہا کہ ہمیں چند چیزوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ہمیں ایک مرتبہ پھر طالبان، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ یا پاکستان میں موجود ان جیسے دیگر گروپس کے خلاف اسٹرائیک کو شروع کرنے کا سوچنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو مکمل طور پر پیچھے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ دوسرے پہلو سے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال موجود ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…