کابل (این این آئی)افغان کے شہر خوست میں خودکش کار بم حملے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملہ سپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا اور اس بم دھماکے میں
مزید افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ کسی بھی جماعت کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔