اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ماضی اور مستقبل میں سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں میں سیاسی بنیادوں پر ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں جس کی وجہ سے اسٹیل مل اور پی آئی اے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ہماری حکومت نے نہ کبھی سیاسی بھرتیاں کی ہیں نہ کبھی کریں گے۔ ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں ملک کے ساتھ دشمنی ہیں ، ہماری
حکومت نے نہ کبھی سیاسی بھرتیاں کی ہیں نہ کبھی کریں گے، ماضی میں سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں جس کی وجہ سے اسٹیل مل اور پی آئی اے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی بحالی کیلئے میں نے ایک دو منصوبے پیش کئے تھے لیکن عمل نہیں ہو سکا ، صبح سندھ کو سٹیل مل کی آفر کی تھی لیکن ڈیڑھ سال سے کچھ نہیں کیا گیا ۔ نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں ری سٹرکچرنگ کریں گے۔