بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نے پاکستان اوربھارت دونوں کو ایک ساتھ بڑی خوشخبری سنادی

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے، تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک نئے انداز کی علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدید ترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے ، تنظیم علاقائی امن و ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط ہونے کی پندرہویں اور اچھی ہمسائیگی، دوستی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کا عمل مکمل ہو جائے گا اور اس طرح شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائے گی جو ترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہو گی ، چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آستانہ کانفرنس کے بعد چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا ، چین ایک منصوبے پر فعال انداز میں کام کررہا ہے جس میں چھ بڑے شعبے سیاست ،معیشت ، سلامتی ، انسانی ہمدردی اور غیرملکی تعلقات اور میکنزم کی تیاری شامل ہو گا ۔ چین روس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر سلامتی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…