جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فلیمنگو ایک ٹانگ پر کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر آپ نے فلیمنگو یا لال لمٹنگو کو ایک ٹانگ پر کھڑا دیکھا ہوگا لیکن یہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ یہ ان کی عادت ہے یا اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ پوشیدہ ہے؟حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فلیمنگو جسمانی توانائی بچانے کیلئے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوتے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق فلیمنگو ایک ٹانگ پر جب کھڑے ہوتے ہیں تو اپنے متحرک عضلات کا استعمال نہیں کرتے۔ اس طرح وہ اپنی توانائی بچاتے ہیں۔ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کے دوران ایک خاص سست میکینزم کار فرما ہوتا ہے جو انہیں سستانے کے دوران بھی گرنے نہیں دیتا۔پہلے محققین کچھ کا خیال تھا کہ اس طرح کھڑے ہونے کی وجہ ایک ٹانگ کو آرام دینا ہے جبکہ کچھ مانتے تھے کہ فلیمنگو ایسا درجہ حرارت درست رکھنے کیلئے کرتے ہیں۔لیکن اب اٹلانٹا میں قائم جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پروفیسر ینگ ہوئی چانگ اور اٹلانٹا ایموری یونیورسٹی کی لینا ایچ ٹنگ نے زندہ اور مردہ دونوں قسم کے پرندوں کےساتھ کئی تجربات کیے اور دریافت کیا کہ مردہ فلیمنگو کو کسی سہارے کے بغیر بھی ایک ٹانگ پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے اس انوکھی چیز کو ‘مجہول قوت ثقل پر مبنی میکانزم’ قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…