ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

برہان وانی کے بعد سبزار بٹ بھی شہید ، گل رنگ وادی مقبوضہ کشمیر خون میں نہا گئی

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گرد ی کی تازہ کارروائیوں کے دوران بارہمولہ اور اوڑی کے علاوہ دیگر اضلاع میں 11 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ ہفتہ کوکشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان میں سے چھ نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقوں رامپور اور اوڑی جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ کے

علاقے سائموہ میں میں جاری پر تشدد کارروائیوںکے دوران شہید کیاجبکہ دیگر جگہوں سے بھی 5کشمیری نوجوانوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دریں اثنا سائموہ میں فوجی آپریشن کے خلاف اور نوجوان کی شہادت پر زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور قابض اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔ جھڑپوں کے دوران بیسیوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٗسائموہ کے رہائشیوں نے کہا کہ قابض اہلکاروں نے عبدالرشید میر نامی ایک شہری کے گھر کو بھی نذ آتش کر دیا۔ انہوںنے کہا کہ فوجیوں نے گھروں میں گھس کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ مساجد کی بھی بے حرمتی کی گئی ۔‎کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایک آپریشن کے دوران برہان وانی شہید کے جانشین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلح تحریک آزادی کے معروف گوریلا کمانڈر سبزار احمد بـٹ کو بھی شہید کر دیا ہے۔ سبزار شہید برہان وانی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلح تحریک آزادی کے روح رواں سمجھے جاتے تھے ۔ اس سے قبل بھی سبزار کو نشانہ بنانے کیلئے بھارتی فوج کئی آپریشن کر چکی تھی جس میں سبزار بچ نکلتے تھے ، وہ کافی عرصہ سے بھارتی فوج کیلئے درد سر اور چھلاوہ بنے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے وقت بھی سبزار احمد بٹ شہید ان کے ہمراہ تھے اور بھارتی فوجی آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ سبزار شہیدمقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد کرنے والی کشمیریوں کی تنـظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھتے تھے۔

 

بھارتی فوج کے ساتھ تراڑ میں ہونیوالی جھڑپ میں شہید ہونے والے حزب کمانڈر اور برہان وانی کے جانشین سبزار شہید کا جسد خاکی شہادت کے بعد

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…