اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے موجودہ حکومتی دور کا آخری مالی بجٹ گزشتہ روز پیش کر دیا۔ مالی سال 2017-18 کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ بجٹ کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف نے بجٹ کو بہت متوازن اور بہتر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کابجٹ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہی پیش کرے گی۔
بجٹ سیشن کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں غریبوں کو خصوصی توجہ اور ریلیف دیا گیا ہے، بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری اور مجوزہ منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔