بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت گھنائونے منصوبے کے تحت پاکستان کیخلاف کیا کر رہا ہے؟

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت منصوبے کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہاہے ٗ کلبوشن یادیو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ٗ دنیا ایک جنگل ہے اس میں کمزور کی کوئی جگہ نہیں ٗعالمی بارڈر پر کوئی حرکت کی گئی تو اعلان جنگ ہوگا ٗ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے۔

ایک انٹرویومیں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کوتنہا کرنا چاہتا ہے اور وہ یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہاہے ، لائن آف کنٹرول پر ہمیشہ سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے ٗبھارت کارروائی کرتاہے تو ہمیں بھی جوابی فائرنگ کرنی پڑتی ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر پر کاروائی میں فرق ہے ٗ نہیں لگتا کہ بھارت انٹرنیشنل بارڈر پر کوئی حرکت کرے گا ، عالمی بارڈر پر کوئی حرکت کی گئی تو یہ اعلان جنگ ہوگا ٗہم بھرپور طریقے سے دفاع کر کے انہیں شکست دے سکتے ہیں ، بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر پر حملہ کیا تو اس کا بڑانقصان ہوگا ،بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے ۔ سابق صدر نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، ماضی میں پاکستانی نوجوان بھی کشمیر جاتے رہے ہیں ٗمیں نے اپنے دور میں بھارت سے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کریں مگر بھارت پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتاہے نہ مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے ۔جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا کہ کلبھوشن یادو اجمل قصاب سے کہیں بڑا دہشتگرد اور پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ،

ہمیں کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں نہیں جانا چاہیے تھا ٗدنیا ایک جنگل ہے اوراس میں کمزور کی کوئی جگہ نہیں ،میرے دورمیں پاکستان اقوام متحدہ میں بہت مضبوط تھا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دبئی میں بھی اب پاکستان کی کوئی اہمیت نہیں رہی ، پاکستان کو ریاض کانفرنس میں اہمیت نہیں دی گئی،

یمن مسئلے پر بھی سعودی عرب ہم سے ناراض ہے ، ٹرمپ نے سوچ سمجھ کر تقریر میں پاکستان کا نام نہیں لیا ۔سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ہم نے امریکہ اور دیگر ممالک سے تعلقات کو برقرار رکھنا ہے ، ہم امریکہ کو قائل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، ہمیں ان کی شکایات کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…