جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود۔۔۔درد تھم جائے تو اظہار اذیت کیسا؟

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی نے وزیراعلی آفس میں تعینات سیکرٹری کوآرڈینیشن ندیم اسلم چودھری کی شبانہ روز محنت او رکارکردگی کی خصوصی تعریف کی اور کہاکہ اس نوجوان افسر نے دن دیکھا نہ رات او رمنصوبے کی تکمیل کے لئے انتھک محنت کی جس پر میں وزیراعظم سے ندیم اسلم چودھری کے لئے تمغہ خدمت دینے کی سفارش کرتا ہوں۔چین کے سفیر سن ویڈانگ نے اپنی تقریر میں کہاکہ

وزیراعلی شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کے بارے میں انتہائی اہم تقریر کی اور پاکستا ن میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی غیر معمولی رفتار سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسانگ تاجی نے کہاکہ 660میگا واٹ کے دوسرے پلانٹ کو بھی 31مئی تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔چینی گروپ رویائی شین ڈونگ مسٹر یافو نے اپنی تقریر میں کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کی ذاتی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ 22ماہ میں مکمل ہوا ہے ۔میں جانتا ہو ں کہ وہ کئی بار ساہیوال میں اس منصوبے کے دورے پر آئے، بلاشبہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘اب ’’ شہبازسپیڈ‘‘بن چکی ہے او راس منصوبے کی 22ماہ میں تکمیل کا کریڈٹ شہبازشریف کی انتھک محنت کو جاتاہے۔چینی گروپ ہیوانگ کے نائب صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ 22ماہ میں اس منصوبے سے بجلی کا حصول ایک معجزہ ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف کی محنت کو جاتا ہے۔وزیراعلی نے اپنی تقریر کے اختتام پر یہ اشعار پڑھتے ہوئے کہاکہ اگرچہ وزیراعظم محمد نوازشریف مجھے پرانے اشعار پڑھنے سے منع کرتے ہیں لیکن آج اس خوشی کے موقع پر یہ اشعار انتہائی مناسب ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف مجھے پرانے اشعار پڑھنے سے منع کرتے ہیں لیکن آج اس خوشی کے موقع پر یہ اشعار انتہائی مناسب ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…