جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دھاندلی کی تحقیقات ایم کیو ایم کو بڑا خطرہ نظر آنے لگا

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کر دی۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ہواجس میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ کے وفد نے شرکت کی اور یگری جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی ،حاصل بزنجو ،اعجاز الحق ا،اکرام درانی ،اعتزاز احسن،پرویز رشید ،عبدالقادر بلوچ اور پرویز رشید نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے معاہدہ شرکاءکو پیش کیا گیاجس پر تمام سیاسی جماعتوں نے رضامندی کا اظہار کیا جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام مخالفت کی گئی۔

اس اجلاس کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں صرف ایم کیو ایم وہ واحد جماعت تھی جس نے جوڈیشل کمیشن بننے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئین کے تابع ہیں جبکہ آئین کی بالادستی قائم رہنی چاہیئے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئین میں جوڈیشل کمیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ عدالتی کمیشن بنانا آئین کے آرٹیکل225 اور 189 سے متصادم ہے جبکہ ایسا قانون پاس ہوا تو غالب امکان ہے کہ اسے کالعدم قرار دے دیا جائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…