اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں چینی خواتین کے ساتھ افسوس ناک واقعہ

datetime 25  مارچ‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں دو چینی خواتین کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور غیر ملکی کرنسی ، پاسپورٹ و دیگر سامان لوٹ کرفرار ہو گئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، اس واقعہ کے بعد پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلی پنجاب نے غیر ملکی خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ شہر بھر میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سی آئی اے پولیس سمیت دیگر ادارے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مار رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ چینی خواتین 47سا لہ ر کسن اور45سا لہ زنگ زونگ اسلام آباد میں کسی کام کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں جس کے بعد وہ لاہور آگئیں اور یہاں گارڈن ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں۔ وہ گزشتہ روز کلمہ چو ک کی طرف جارہی تھیں کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پر بیگ چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ان پر فائرنگ کر دی جس سے یہ دونوں خواتین زخمی ہو گئیں،ان کو فوری مقامی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے بھجوا دیا گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی تمام پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں،انہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے ۔ واضح رہے کہ اس دوران عزم پاکستان کی پریڈ بھی لبرٹی میں جاری تھی جہاں تمام پولیس مصروف تھی، اسی دوران واقعہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا وزیراعلی پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد پولیس افسران نے شہر کی ناکہ بندی کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمں بنا دی گئی ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…